کبھی ساکت کھڑے نہ ہوں بلکہ آگے بڑھتے رہیں۔پوپ فرانسس
مورخہ 3جنوری 2025کو پوپ فرانسس نے نابینا اطالوی یونین کے ایک گروپ سے ملاقات کی اور ان پر زور دیا کہ وہ ہمیشہ آگے بڑھتے رہیں۔انہوں نے تاکید کی کہ کبھی خاموش نہ رہیں اورکبھی آگے بڑھنا ترک نہ کریں۔
پوپ فرانسس نے کہا اس سال جوبلی کا موضوع اْمید کے زائرین ہیں۔اور ایک زائر وہ شخص ہوتا ہے جس کی ایک منزل ہوتی ہے اور اس جوبلی سال کے زائرین کے معاملے میں، وہ منزل مقدس دروازہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مقدس دروازہ یقیناً ایک علامت ہے، جو یسوع مسیح کی نمائندگی کرتا اور نجات کا ایسا بھید ہے جو ہمیں نئی زندگی میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
ٓاپنے پیغام کے اختتام پر پوپ فرانسس نے کہا کہ آئیے ہم اْس راستے پر چلیں جہاں ہم بھی دوسروں کے لیے اْمید کی چھوٹی نشانیاں بن سکتے ہیں۔