پاکستان سے لاہور اور کراچی آرچ ڈایوسیسز کے کاہن صاحبان کے وفدکی ”اْمید کے زائرین“ جوبلی 2025 میں شرکت
یہ خبر نہایت خوشی سے بیان کی جاتی ہے کہ پاکستان سے آرچ ڈایوسیس آف لاہور اور آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے کاہن صاحبان کا وفد”اْمید کے زائرین“ جوبلی 2025 میں شرکت کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔ یہ وفدآرچ ڈایوسیس آف لاہور کے 11 جبکہ آرچ ڈایوسیس آف کراچی سے 12 کاہن صاحبان پر مشتمل ہے۔کاہنوں کے لیے جوبلی کی دعوت (مرحوم) پوپ فرانسس کی رہنمائی میں دی گئی تاکہ روحانی تجدید، بھائی چارے اور کاہنانہ خدمت کے لیے شکر گزاری کی جا سکے۔، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے کاہن صاحبان 27 جون 2025 کو یسوع مسیح کے پاک دل کی عید کے موقع پر سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں پوپ لیو چہاردہم کے ساتھ ایک خصوصی عبادت شریک ہوں گے۔
روانگی سے قبل اس وفد نے فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس کی برکات حاصل کیں۔اس موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس نے کہا کہ یہ جوبلی ہمارے کاہن صاحبان کو مسیح اور ان لوگوں کے لیے اپنی وابستگی کی تجدید کرنے کا ایک قیمتی موقع فراہم کرے گی جن کی وہ خدمت کرتے ہیں۔یہ دنیا بھر کے کاہن صاحبان کے لیے فضل اور اتحاد کا بھی وقت ہے کہ وہ اکٹھے ہوں اور اپنے کاہنانہ بلاوے کی خوشی کو دوبارہ دریافت کریں۔ انہوں نے کاہن صاحبان کویہ بھی یاد دلایا کہ وہ پاکستان کے کراچی اور لاہورآرچ ڈایوسیز کے سفیر کے طور پر جا رہے ہیں۔ اس لیے اس روحانی تقریب میں تمام پاکستانی مسیحیوں کے لوگوں کے لیے دعا کریں۔تاکہ کہ کلیسیا کی روحانی بیداری اور پختہ مذہبی زندگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
Daily Program
