پوپ لیو کی فلسطینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، انسانی حقوق کے احترام پر زور

مورخہ 21جولائی 2025کو پوپ لیو چہار دہم نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ  ایک ٹیلی فونک گفتگو میں شہریوں اور مقدس مقامات کے تحفظ، بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام کرنے،مقدس سرزمین اورغزہ میں بڑھتے ہوئے تشدد کی اپنی فوری اپیل کی تجدید کی۔
ہولی سی پریس آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پوپ لیو کو صدر عباس کا فون آیا جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کے تنازعے اور مغربی کنارے میں تشدد کی حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ٹیلی فون کال کے دوران، پوپ لیو نے بین الاقوامی انسانی قانون کے مکمل احترام کے لیے اپنی اپیل کو دہرایا، خاص طور پر شہریوں اور مقدس مقامات کی حفاظت کی ذمہ داری، طاقت کے اندھا دھند استعمال اور آبادی کی جبری منتقلی کی ممانعت پر بھی زور دیا۔