پوپ لیو چہار دہم کا عالمی رہنماؤں سے غزہ امن معاہدے پر عمل کرنے کا مطالبہ
مورخہ 5اکتوبر 2025کوسینٹ پیٹرز سکوائر میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے، پوپ لیو نے غزہ کے لوگوں کے ”بے پناہ مصائب“ کی مذمت کی نیز اس اْمید کا اظہار کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدہ جلد سے جلد حتمی شکل اختیار کرے گا۔
انہوں نے سیاسی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل اور حماس کے جاری امن مذاکرات کے لیے خود کو پابند کریں۔
پوپ لیونے تمام مومنین پر زور دیا کہ وہ منصفانہ اور دیرپا امن کے لیے دْعا میں متحد رہیں۔
اپنے پیغام کے اختتام میں انہوں نے کہا کہ وہ غزہ میں فلسطینیوں کے بے پناہ مصائب سے غم زدہ رہتے ہیں۔آخر میں، پوپ لیو نے فلپائن کے مومنین کے ساتھ اپنی قربت کا اظہار کرتے ہوئے فلپائن میں آنے والے زلزلے کے متاثرین کے لیے کی۔
Daily Program
