پوپ لیو چہار دہم کا عالمی یومِ امن 2026 کے لیے موضوع کا اعلان

مورخہ 26اگست 2025کوپوپ لیو چہار دہم نے عالمی یومِ امن  2026کے لیے موضوع کا اعلان کر دیا،جو کہ ہے: خداوند کی سلامتی آپ سب کے ساتھ ہو۔
دی کاسٹری فار پروموٹنگ انٹیگرل ہیومن ڈویلپمنٹ نے ایک بیان جاری کیا جس میں پوپ لیو کے عالمی یوم امن 2026 کے لیے منتخب کردہ موضوع کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئیں۔یہ موضوع انسانیت کو تشدد اور جنگ کو مسترد کرنے، محبت اور انصاف پر مبنی امن کو اپنانے کی دعوت دیتا ہے۔یہ امن غیر مسلح ہونا چاہیے، یعنی خوف، دھمکیوں یا ہتھیاروں پر مبنی نہیں بلکہ تنازعات کو حل کرنے، ایک دوسرے کو قبول کرنے،باہمی اعتماد کو اپنانے، ہمدردی اور اْمید پیدا کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔پوپ لیو نے کہا، ”امن کی دعوت دینا کافی نہیں ہے“۔ ہمیں اْسے زندگی میں اس انداز سے ڈھالنا چاہیے جو ہر قسم کے تشدد کو مسترد کرے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے کہا کہ جی اْٹھے مسیح یسوع کی سلامتی آپ سب کے ساتھ ہو۔یہ ایک دعوت ہے جو ہر ایک کو خدا کی بادشاہی کی تعمیر اور پْرامن مستقبل کے لیے  متحد کرے۔