پوپ لیو چہاردہم کا یمن میں بحری جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر اظہارِ تعزیت

مورخہ 4اگست2025کوپوپ لیو چہاردہم نے یمن میں بحری جہاز کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی موت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ خدا اْن کی روحوں کو اپنی پناہ میں لے۔انہوں نے اس حادثے میں زندہ بچ جانے والوں، ایمرجنسی اہلکاروں اور اس سانحہ سے متاثر ہونے والے تمام افراد کے لیے بھی دْعا کی۔ 
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (IOM) کے مطابق، جس علاقے میں یہ آفت آئی ہے اْسے طویل عرصے سے ”موت کے راستے“کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جو بحری ہجرت کا سب سے خطرناک راستہ ہے۔
انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مطابق کشتی میں 157 افراد سوار تھے۔ اب تک، 76 افراد کے مرنے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ32 زندہ بچ گئے ہیں اور ابھی تک  درجنوں لاپتہ ہیں۔