کلامِ خدا ہماری زندگی کیلئے رہنمائی کرتا ہے۔ پوپ لیو چہاردہم

مورخہ 28جنوری 2026 کو جنرل آیوڈینس سے ملاقات کے دوران پوپ لیو چہاردہم نے الٰہی وحی سے متعلق کلیسیائی دستاویز) (Dei Verbum پر اپنی تعلیمات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ کلامِ خدا کلیسیا کے پاس ایک مقدس امانت ہے، جسے ہر زمانے میں پوری دیانت اور وفاداری کے ساتھ محفوظ رکھنا اور آگے منتقل کرنا کلیسیا اور اْس کے تمام اراکین کی ذمہ داری ہے۔پوپ لیو نے واضح کیا کہ مقدس صحیفہ اور کلیسیائی روایت ایک دوسرے سے الگ نہیں بلکہ ایک ہی الٰہی سرچشمہ سے نکلتی ہیں۔ یہ دونوں روحُ القدس کی رہنمائی میں کلیسیا کے ذریعے زندہ اور متحرک رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلامِ خدا کوئی جامد حقیقت نہیں بلکہ ایک زندہ حقیقت ہے، جو تاریخ کے بدلتے ہوئے حالات اور انسانی زندگی کے مختلف مراحل میں انسان کی رہنمائی کرتی ہے۔پوپ لیو نے مزید کہا کہ روایت رسولوں سے چلی آتی ہے اور کلیسیا میں ر ْوح القدس کی مدد سے ترقی کرتی ہے۔ کلیسیا اپنی تعلیم، عبادت اور عملی زندگی کے ذریعے ایمان کو نسل در نسل منتقل کرتی ہے۔
 آخر میں انہوں نے زور دیا کہ مقدس صحیفہ اور روایت گہرے طور پر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور مل کر روحوں کی نجات کے لیے مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔