پاپائے اعظم لیو چہار دہم کامشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی کا خیر مقدم اور مکالمہ کی اپیل

مورخہ 8اپریل 2026کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ جنگ بندی کی خبر کا خیر مقدم کیا اور تمام فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تنازع کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اور طویل المدتی مذاکرات کا آغاز کریں۔
انہوں نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کو”اطمینان اور گہری اْمید کی علامت“قرار دیا۔سینٹ پیٹرز اسکوئر میں موجود مومنین سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیونے زور دیا کہ صرف مذاکرات کی میز پر واپسی ہی جنگ کے خاتمہ کا راستہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس نازک سفارتی عمل کے دوران دْعا کے ذریعے اس کوشش کا ساتھ دیا جائے، تاکہ مکالمہ کی خواہش دنیا کے دیگر تنازعات کے حل کا ذریعہ بھی بن سکے۔
آخر میں، پوپ لیونے یاد دہانی کرائی کہ 11 اپریل کوسینٹ پیٹرز باسیلکا میں امن کے لیے ایک خصوصی دْعا کی جائے گی، جس میں سب کو شرکت کی دعوت دی گئی، چاہے وہ ذاتی طور پر آئیں یا گھروں سے شامل ہوں۔