پاپائے اعظم لیو چہاردہم کا کلامِ خدا، یومِ جذام اور مسیحی اتحاد پر خصوصی پیغام
مورخہ 25جنوری 2026کوسینٹ پیٹرز اسکوائر میں پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کئی اہم مواقع کو یاد کیا، جن میں کلامِ خدا کا اتوار، جذام کے مریضوں کا عالمی دن اور دْعا کاہفتہ برائے مسیحی اتحادِ کا اختتام شامل تھا۔
انہوں نے کہا کلامِ خدا کے اتوار کی وضاحت کی اور کہا کہ پوپ فرانسس نے سات برس قبل اس دن کا آغاز اس مقصد سے کیا تھا کہ کلیسیا بھر میں کلامِ مقدس کے بارے میں گہرا علم پیدا کیا جائے نیزعبادات اور ہماری زندگیوں میں کلامِ خدا کو زیادہ توجہ دی جائے۔
پوپ لیو نے کہا کہ میں اُن تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا اور اُن کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں جو ایمان اور محبت کے ساتھ اس بنیادی مشن کے لیے خود کو وقف کیے ہوئے ہیں۔انہوں نے کوڑھ سے متاثرہ افراد کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا اور اُن کی دیکھ بھال کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی۔ عالمی یومِ جذام جو ہر سال 25 جنوری کو منایا جاتا ہے تاکہ ناصرف جذام سے متاثرہ افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے بلکہ اس بیماری کے بارے میں آگاہی بڑھائی جائے اور جذام سے وابستہ بدنامی اور امتیاز کے خاتمہ کی اپیل بھی کی جائے۔
انہوں نے کہا مزید کہاکہ میں اس بیماری سے متاثرہ تمام افراد کے ساتھ اپنی قربت کا اظہار کرتا ہوں۔ میں راؤل فولیریو کے دوستوں کی اطالوی تنظیم اور اُن تمام لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں جو جذام کے مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہیں اور اُن کے وقار کے تحفظ کے لیے کام کر رہے ہیں۔
پوپ لیو نے دْعا کاہفتہ برائے مسیحی اتحادِ کا اختتام بھی کیا، جو اس سال 18 تا 25 جنوری تک منعقد ہوا، جس کا موضوع تھا:
”ایک ہی بدن ہے اور ایک ہی روح۔ جس طرح تم اپنے بلاوے کی ایک ہی اُمید کے لیے بلائے گئے ہو“۔