دنیا کو صحراؤں اور سمندروں میں مرنے والے تارکینِ وطن کی پکار پر دھیان دینا چاہیے۔پوپ فرانسس

مورخہ 28اگست 2024کو مومنین سے خطاب کرتے ہوئے پوپ فرانسس نے اْن تارکین وطن کے سامنے بے حسی کی مذمت کی جو بہتر زندگی کی تلاش میں صحراؤں اور سمندروں کو عبور کرتے ہوئے مر جاتے ہیں نیزحکومت سے انصاف اور یکجہتی پر مبنی عالمی نظام کا مطالبہ کیا۔
پوپ فرانسس نے کہا صحرا اور سمندر میں ہونے والی تارکین وطن کی زیادہ تر اموات کو روکا جا سکتا ہے۔اگر منظم طریقے سے تمام ذرائع استعمال کرتے ہوئے، تارکینِ وطن کو پیچھے دھکیلنے کے لیے کام نہ کیا جائے۔لیکن جب ایسا جان بوجھ کر اور ذمہ داری سے کیا جاتا ہے، تو یہ ایک سنگین گناہ ہے۔ انہوں نے یاد دہانی کرائی کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بائبل مقدس کہتی ہے کہ تم کسی پردیسی پر ظلم یا زیادتی نہ کرو۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم تارکینِ وطن کے لیے محفوظ اور باقاعدہ راستے  بناکر، جنگوں، تشدد، ظلم و ستم اور مختلف آفات سے بھاگنے والوں کو پناہ گاہ کی سہولت دے سکتے ہیں۔جس سے انصاف، بھائی چارے اور یکجہتی پر مبنی ہجرت کے عالمی طرز حکمرانی کو فروغ ملے گا۔