خود کو مسیح کی خوشی سے دْور نہ کریں۔پوپ فرانسس

مورخہ 14جولائی 2024کوپوپ فرانسس نے مومنین سے مطالبہ کیا کہ مکمل طور پر خدا کی خوشی اور محبت کا تجربہ کرنے کے لیے غیر ضروری سامان کو چھوڑ دیں جو ہمارے سفر میں رکاوٹ ہے۔انہوں نے مقدس مرقس کی انجیل سے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یسوع اپنے شاگردوں کو ”دو دو کرکے“ مشن پر بھیجتا ہے اور انہیں صرف وہی چیزیں اپنے ساتھ لینے کا مشورہ دیتا ہے جو ضروری ہیں۔
پوپ فرانسس نے مقدسہ مریم سے اپیل کی کہ وہ ہمیں وفادار اورسچے مشنری شاگرد بننے میں مدد کرے۔آخر میں انہوں نے مبارک ماں سے اْن لوگوں کیلئے دْعا کی جو جنگ کی ہولناکی سے ستائے ہوئے ہیں خاص طور پر یوکرین، فلسطین، اسرائیل اور میانمار کیلئے کہ خدا اْن ممالک میں امن و سلامتی قائم کرے۔