خدا کرے پاک خاندان کی سفارش کی بدولت ہمارے گھرانے خدا کے نور کی زندہ مشعلیں بنیں۔پوپ لیو چہار دہم
مورخہ 19ستمبر2025کوپوپ لیو چہاردہم نے تمام خاندانوں کو پاک خاندان کی تقلید کرنے نیز اپنے بزرگوں اور والدین کے ایمان کو دوبارہ دریافت کرنے کی دعوت دی جو کہ یسوع کے ذریعے، حقیقی خوشی لاتا ہے۔ پوپ لیو نے جوبلی آف ہوپ کے تناظر میں خاندان کے مستقبل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنی گفتگو تین الفاظ پر مرکوز کی: جوبلی، اْمید اور خاندان۔
پوپ لیو نے مزید کہا کہ اْمید کی جوبلی ہمیں اپنی جڑوں کی طرف لوٹنے کی دعوت دیتی ہے یعنی ہمارے والدین اور بزرگوں کی طرف سے ملنے والے ایمان، ثابت قدمی، عاجزی اور ایماندارانہ زندگی کی طرف، جس نے خمیر کی طرح بہت سے خاندانوں اور برادریوں کو برقرار رکھا۔انہوں نے موجودہ دور میں خاندانوں کو درپیش حقیقی چیلنجز کو بھی تسلیم کیا، جن میں غربت، ہجرت اور تشدد شامل ہیں نیزکلیسیا اور عوامی اداروں دونوں پر زور دیا کہ وہ خاندانی زندگی کی حمایت اور حفاظت کریں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ لیو نے تمام مومنین پر زور دیا کہ وہ پاک خاندان کی پیروی کریں تاکہ خدا ہر شخص میں اپنی محبت کا منصوبہ پورا کرے جو اْس نے اْن کے لیے تیار کیا ہے۔ خدا کرے پاک خاندان کی سفارش کی بدولت ہمارے گھرانے خدا کے نور کی زندہ مشعلیں بن جائیں گے۔
Daily Program
