تارکین ِوطن تباہ حال دنیا میں ”امید کے گواہ“ ہیں۔پوپ لیو چہاردہم
مورخہ 25جولائی 2025کو مہاجرین اور پناہ گزینوں کے 111ویں عالمی دن کے موقع پر پوپ لیو نے اپنے پیغام میں اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح تارکین وطن اور پناہ گزین مشکلات کے درمیان اْمید اور استقامت کے گواہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کو خوفناک منظرناموں اور عالمی تباہی کے امکان کا سامنا ہے۔اسلحے کی تجدید کی دوڑ، نیوکلیئر ہتھیاروں کے استعمال،موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات، معاشی عدم مساوات،موجودہ اور مستقبل کے چیلنجزنے لاکھوں لوگوں کو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کیا ہے۔
پوپ لیو وضاحت کرتے ہیں کہ تارکین وطن اور پناہ گزینوں کو خوش آمدید کہنے والی کمیونٹیز اْمید کی زندہ گواہ بھی ہو سکتی ہیں کیونکہ وہ ایک ایسے حال اور مستقبل کا وعدہ کرتی ہیں جہاں خدا کے بیٹے اور بیٹیوں کے طور پر سب کی عزت کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
یاد رہے اقوام متحدہ کے مطابق 2024 کے آخر تک دنیا بھر میں تقریباً 123.4 ملین افراد ظلم و ستم، تنازعات، تشدد یا دیگر مسائل کی وجہ سے زبردستی بے گھر ہوئے ہیں۔
Daily Program
