اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے سے نہ گھبرائیں۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 26اکتوبر2025کو،پاپائے اعظم لیو چہار دہم نے سنڈے اینجلس میں، فریسی اور ٹیکس لینے والے کی تمثیل پر غور کرتے ہوئے، مومنین کو دعوت دی کہ وہ خُدا کے ساتھ اپنے رشتے میں عاجزی اور وفاداری پیدا کریں۔پو پ لیو نے کہاکہ فریسی کی دْعا میں فخر ہے۔ وہ دْعا کرتے ہوئے خود کو دوسروں سے برتر سمجھتا ہے۔اس کے برعکس، ٹیکس لینے والے کی دْعا فضل کے لیے کھلے دل کو ظاہر کرتی ہے۔جب وہ کہتا ہے کہ اے خُدا، میں گنہگار ہوں مجھ پر رحم کر۔ وہ تنہا ہیکل میں آتا اور اپنے سر کو جھکا کر، خود کو رب کے سامنے پیش کرتا ہے۔
پوپ لیو نے فریسی کا موازنہ ایک بیمار شخص سے کیا جو فخر سے اپنے زخموں کو چھپاتا ہے اور ٹیکس وصول کرنے والے کا موازنہ ایک ایسے شخص سے کرتا ہے جو شفا پانے کے لیے اپنے زخموں کو عاجزی سے ظاہر کرتا ہے۔
پاپائے اعظم نے اپنے پیغام کے اختتام پر مومنین کو ٹیکس جمع کرنے والے کی پیروی کرنے کی دعوت دی اور کہاکہ آئیے ہم اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنے سے نہ گھبرائیں بلکہ انھیں خدا کی رحمت کے سپرد کریں۔ کیونکہ یہ راستہ روحانی شفا اور خدا کی بادشاہت میں بڑھنے کی دعوت دیتا ہے۔جس کا تعلق مغروروں سے نہیں، بلکہ عاجزوں سے ہے۔