پوپ فرانسس کا انڈونیشیا کی سرزمین پر روایتی خیر مقدم
پوپ فرانسس بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے آج دنیا کے سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا پہنچ گئے۔ پوپ فرانسس کا یہ دورہ ان کی پاپائیت کے دور کا اب تک کا سب سے طویل دورہ ہے۔ تقریباتیرہ گھنٹے کی پرواز کے بعد جکارتہ ہوائی اڈے پر وہ جہاز سے مسکراتے ہوئے باہر آئے۔ جہاں اْ ن کا روایتی خیر مقدم کیا گیا۔ پوپ انڈونیشیا میں تین روز قیام کریں گے۔
بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پوپ فرانسس جمعرات کے روز جکارتہ کی مشہور ا ستقلال مسجد میں ا انڈونیشیا کے سرکاری طور پر تسلیم شدہ چھ مذاہب کے لوگوں سے خطاب کریں گے۔
اس دورے کا موضوع تین الفاظ میں ترتیب دیا گیا ہے یعنی ایمان، بھائی چارہ، اور ہمدردی نیز پاپائے اعظم کے اس دورے کا مقصد مذہبی ہم آہنگی اور بین الاقوامی مکالمے کی عالمی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔