عزت مآب بشپ اندریاس رحمت کی ملاقات ویٹی کن میں پوپ لیو چہار دہم سے ملاقات
گزشتہ دنوں عزت مآب بشپ اندریاس رحمت نے ویٹی کن میں پوپ لیو سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر، انہوں نے پوپ لیو کو پاکستان کے صوبہ سندھ کی ثقافت اور مہمان نوازی کی علامت کے طور پر سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
یہ تحفہ نا صرف پاکستانی مسیحیوں کی ثقافتی پہچان کو عالمی سطح پر اْجاگر کرتا ہے بلکہ بین الثقافتی ہم آہنگی اور بین الاقوامی کلیسیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کی علامت بھی ہے۔
پوپ لیو نے اجرک کو مسکراہٹ اور محبت کے ساتھ قبول کیا، جو اس بات کا اظہار ہے کہ کیتھولک چرچ دنیا بھر کی تمام ثقافتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
یہ ملاقات نہ صرف پاکستان میں موجود کلیسیا کے لیے ایک اعزاز ہے بلکہ دنیا بھر کے مسیحیوں کے لیے امن، یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام بھی ہے۔
Daily Program
