ریورنڈ فادر ڈیوڈ انوش اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
یہ خبر نہایت افسوس کے ساتھ بیان کی جاتی ہے کہ 28دسمبر2024کوسینٹ جوزف کیتھیڈرل لال کْرتی راولپنڈی ڈایوسیس کے ریکٹر ریورنڈ فادر ڈیوڈ انوش اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ پاک ماس کی اقدس قربانی کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی۔دوران وعظ بشپ جی نے ریورنڈ فادر ڈیوڈ انوش کی زندگی کو خراج ِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا فادر ڈیوڈنے اپنی ساری زندگی خدا کے ساتھ وفاداری اور اْس کے لوگوں کی بے لوث خدمت کرنے میں گزاری۔ اب وہ ابدی زندگی کیلئے خدا کے حضور ہیں اور یقینا صداقت کا تاج پائیں گے۔
فادر ڈیوڈ انوش کے جنازے کی رسومات فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے اداکی۔ فادر ڈیوڈ انوش کی آخری رسومات میں کاہن صاحبان،سسٹرز صاحبات،مناد صاحبان اور مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔