اسلام آباد-راولپنڈی ڈایوسیس میں مناد صاحبان کے لیے ایک روزہ لینٹ سیمینار کا انعقاد

اسلام آباد-راولپنڈی ڈایوسیس میں مناد صاحبان کے لیے ایک روزہ لینٹ سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد-راولپنڈی ڈایوسیس میں مناد صاحبان کے لیے ایک روزہ لینٹ سیمینار کا انعقاد

مورخہ 23 فروری 2026 کو سینٹ جوزف کیتھیڈرل، لال کڑتی راولپنڈی کینٹ میں اسلام آبادراولپنڈی ڈایوسیس کے مناد صاحبان کے لیے ایک روزہ لینٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس روحانی و تربیتی پروگرام کا انعقاد کیٹی کسٹس کمیشن کے ڈائریکٹر ریورنڈ فادر ڈیوڈ جان کی قیادت میں کیا گیا۔ پروگرام کے مہمانِ خصوصی فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد تھے۔ 
 فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشدنے اپنے خطاب میں کلیسیا میں ایمان کی تعلیم اور بشارت کے مشن میں مناد صاحبان کے اہم کردار کو اْجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کیٹی کسٹس کلیسیا کے بنیادی ستون ہیں جو نئی نسل کو ایمان کی مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
سیمینارکے مقرر ریورنڈ فادر عامر یعقوب تھے جنہوں نے روزوں کے موسم کی روحانیت اور تاریخ پر جامع روشنی ڈالی۔ انہوں نے روزہ کی بائبلی بنیادوں، کلیسیائی تاریخ میں اس کے ارتقا نیز توبہ، دْعا، روزہ اور خیرات کے اس مقدس وقت کی اہمیت کو واضح کیا۔ انہوں نے اس اَمر پر بھی زور دیا کہ مناد صاحبان  نہ صرف خودروزوں کی روحانیت کو اپنی زندگی میں اپنائیں بلکہ بچوں اور نوجوانوں کی رہنمائی کرتے ہوئے انہیں حقیقی تبدیلی اور روحانی تجدید کی طرف لے جائیں۔
اس کے بعد پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت ریورنڈ فادر عامر یعقوب، جہاں تمام شرکاء نے دعا اور شکرگزاری میں متحد ہو کر اپنی خدمت کے لیے خداوند کے فضل کی التجا کی۔

Daily Program

Livesteam thumbnail