آرچ ڈایوسیس آف کراچی میں سالانہ کاہنانہ ریٹریٹ کا انعقاد

 آرچ ڈایوسیس آف کراچی میں سالانہ کاہنانہ ریٹریٹ کا انعقاد
آرچ ڈایوسیس آف کراچی میں سالانہ کاہنانہ ریٹریٹ کا انعقاد

مورخہ 23 فروری 2026کو آرچ ڈایوسیس آف کراچی کے تمام کاہن سالانہ ریٹریٹ کے لیے منسٹری آف اینجل میں جمع ہوئے۔ اس روحانی اجتماع کی قیادت آرچ بشپ بینی ماریو ٹریوس کر رہے ہیں۔ ریٹریٹ کا مقصد کاہنوں کو دعا، غور و فکر اور اپنی کاہنانہ خدمت کے لیے عزمِ نو کے ساتھ تجدید کا موقع فراہم کرنا ہے۔
ریٹریٹ کے مقرر ریورنڈ فادر جے جے ایڈوڈ (او ایم آئی) ہیں، جو سینٹ فرانسس زیوئیر لاہور سیمنری میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ریٹریٹ کے پہلے دن فادر جے جے ایڈوڈ نے اپنے وسیع تجربے اور روحانی بصیرت کے ذریعے کاہنانہ خدمت کی اہمیت، وفاداری اور کلیسیا کے مشن سے وابستگی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ کاہن کی زندگی دْعا، عاجزی اور خدا کے لوگوں کی بے لوث خدمت سے عبارت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ یہ سالانہ ریٹریٹ کاہنوں کے لیے ایک قیمتی موقع فراہم کرتا ہے جس میں وہ خاموشی اور عبادت کے ماحول میں اپنی بلاہٹ پر غور کرتے اور اپنی کہانت کی تجدید کرتے ہیں۔ اس روحانی سفر کے ذریعے وہ اپنے ایمان کو تازہ کرتے اور کلیسیا کی خدمت کے لیے نئی توانائی حاصل کرتے ہیں۔

Daily Program

Livesteam thumbnail