انجیل کا مبشر ہونا کوئی ملازمت نہیں بلکہ خدمت ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
مورخہ 16فروری 2025کوسینٹ جوزف کیتھیڈرل لال کْرتی اسلام آباد راولپنڈی ڈایوسیس میں بابو عمران لعزر کی مبشرانہ خدمت کی سلور جوبلی نہایت عقیدت سے منائی گئی۔خوشی کے اس بابرکت موقع پر شکرگزاری کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے فرمائی جبکہ ریورنڈ فادر عامر یعقوب ریکٹر آف سینٹ جوزف کیتھیڈرل نے معاونت فرمائی۔
دورانِ وعظ بشپ صاحب نے بابو عمران لعزر کو مبشرانہ خدمت کی سلور جوبلی کی مبارک باد دی اور بتایا کہ انجیل کا مبشر ہونا کوئی ملازمت نہیں بلکہ خدمت ہے۔اور بابو جی نے یہ خدمت بڑی ایمانداری سے کی ہے۔ میری دْعا ہے کہ خدا آپ کو اپنی بلاہٹ میں اسی طرح قائم رکھے تاکہ کلیسیا کی وفاداری سے خدمت کرتے رہیں۔ پاک ماس کے بعد سینٹ جوزف کیتھیڈرل پیرش کے مومنین نے بابو عمران لعزر کو اْن کی بطور مناد 25 سالہ خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہار پہنائے اور تحائف پیش کئے گئے۔آخر میں بابو عمران لعزر نے اظہار تشکر پیش کیا۔
Daily Program
