فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کی پاپائے اعظم لیو چہاردہم سے ویٹیکن میں ملاقات
گزشتہ دنوں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے پاپائے اعظم لیو چہاردہم سے ویٹیکن میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بشپ جی نے پوپ لیو چہاردہم کو پاکستان کی کلیسیائی سرگرمیوں، مسیحی برادری کی خدمات اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جاری کاوشوں سے آگاہ کیا۔ پوپ لیو چہاردہم نے کہا کہ پاکستانی کلیسیا ایمان، قربانی، اور محبت کی روشن مثال ہے۔انہوں نے پاکستانی کلیسیاکو اپنی دعاؤں اور برکتوں کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ“چرچ ہمیشہ اُن لوگوں کے ساتھ ہے جو امن، بھائی چارے اور خدمتِ انسانیت کے لیے کوشاں ہیں۔
اس ملاقات کے اختتام پرفضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹرجوزف ارشد نے پوپ لیو چہاردہم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے پیغام کو پاکستان کے تمام مومنین تک پہنچائیں گے۔