پوپ فرانسس کی عالمی رہنماؤں سے غریب ترین ممالک کے قرضوں کو منسوخ کرنے کی اپیل

مورخہ یکم جنوری 2025کونئے سال کے موقع پر پوپ فرانسس نے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے اپیل کہ وہ غریب ترین ممالک کے قرضوں کو منسوخ یا نمایاں طور پر کم کرکے ایک اچھی مثال قائم کریں۔انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک یا لوگوں کو ”قرضوں میں ڈوبا“نہیں ہونا چاہیے۔پوپ فرانسس نے کہاکہ خدا قرضوں کو معاف کرنے والا خدا ہے۔جیسا کہ ہم دْعائے ربانی میں مانگتے ہیں۔
پوپ فرانسس نے اْن تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو دنیا بھر میں تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں انصاف اور امن کے فروغ کے لیے سفارتی طور پر کام کر رہے ہیں۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے کہا میرے خیالات جنگ زدہ یوکرین، غزہ، اسرائیل، میانمار، شمالی کیوو اور تنازعات میں گھرے بہت سے دوسرے لوگوں کی طرف جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ تباہ کر دیتی ہے۔ یہ ہمیشہ تباہ کرتی ہے! جنگ ہمیشہ ہار جاتی ہے۔   
آئیے ہم تمام لڑائیوں کے خاتمے،امن اور مفاہمت پر فیصلہ کن توجہ کے لیے دْعا کریں۔