مقدس پوپ پائس دہم ایسے لوگوں کے قریب پوپ تھے جو تکلیف میں تھے۔پوپ فرانسس

پوپ فرانسس نے فادر لوسیو بونورا کی ایک نئی کتاب کا دیباچہ لکھا۔جس میں انہوں نے 20 ویں صدی کے اوائل کے پوپ،مقدس پوپ پائس دہم کی مسیحی مذہبی تعلیم سے گہرے لگاؤ کی تعریف کرتے ہوئے بتایا کہ پائس دہم ایک ایسے پوپ تھے جنہوں نے کلیسیا کو یہ سمجھا دیا کہ پاک یوخرست اور انکشاف شدہ سچائیوں کے بغیر ذاتی ایمان ناصرف کمزور ہو تا بلکہ مر جاتا ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ مقدس پوپ پائس دہم ایک رحم کرنے والے، مضبوط، عاجز اور صاف دل پوپ تھے۔انہوں نے روم میں  Pontifical Biblical Institute جسے جیزوٹس چلاتے ہیں اْسکے قیام کی منظوری دی تھی۔آنجہانی پوپ پہلی عالمی جنگ کے آغاز پر روئے اور ہتھیار ڈالنے کی التجا کی۔
پوپ پائس دہم چھوٹے بچوں، غریبوں، ضرورت مندوں، زلزلہ زدگان، پسماندہ اور قدرتی آفات کا شکار ہونے والوں سے اپنی قربت کا اظہار کرتے تھے۔پوپ فرانسس نے فادر بونورا کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے پوپ پائس کی زندگی پر کئی سال کی تحقیق کے بعد یہ کتاب لکھی۔  
پوپ پائس دہم کی میراث ناصرف آج کی کلیسیا کے ساتھ بلکہ ہر زمانے کے بپتسمہ یافتہ، انجیل اور اپنے کاہنوں کے ساتھ وفادار مومنین سے تعلق رکھتی ہے۔آخر میں پوپ فرانسس نے کہا دْعا ہے کہ پوپ پائس دہم آج کی کلیسیا کے دل کی گہرائیوں میں ہمیشہ زندہ رہیں!