مسیح میں اپنی جڑیں مضبوط رکھیں، جو حقیقی حکمت کا سرچشمہ ہے۔پوپ لیوچہاردہم

مورخہ 28جولائی 2025کوپو پ لیو نے کیتھولک یونیورسٹیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن کے نام ایک پیغام میں، کیتھولک یونیورسٹیوں سے مطالبہ کیاکہ وہ مسیح میں اپنی جڑی مضبوط رکھیں، جو حقیقی حکمت کا سرچشمہ ہے۔
انہوں نے موجودہ دنیا میں کیتھولک یونیورسٹیوں کے کردار کی عکاسی کرتے ہوئے اِن پر زور دیا کہ وہ حکمت اور سچائی کے منبع کے طور پر مسیح میں جڑے رہیں۔
اپنے پیغام کے اختتام پرپوپ لیونے اس اْمید کا اظہار کیا کہ خدا کرے کیتھولک مسیحی اعلیٰ تعلیم کے میدان میں ایک نئی انجیلی بشارت کا باعث بنے۔