محبت کے اظہار میں پولش شہری نے پاپائے اعظم لیو کو خالص نسل کا عربی گھوڑا ”پروٹون“بطور تحفہ پیش کیا۔

مورخہ 15اکتوبر2025کو،پولینڈ کے شہری اینڈریز میکالسکی نے پاپائے اعظم لیو چہار دہم کو خالص نسل کا سفید عربی گھوڑا بنام”پروٹون“ تحفے میں پیش کیا۔ اینڈریز میکالسکی نے بتایا کہ انہیں پوپ لیو کی وہ تصاویر دیکھ کر یہ خیال آیا جن میں پوپ پیرو میں گھوڑے پر سوار دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے یہ تحفہ پوپ کے اُس پیغام کے جواب میں دیا ہے جس میں انہوں نے محبت کو عملی اقدامات کے ذریعے مضبوط بنانے کی اپیل کی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا تھا کہ پوپ لیو کو ایک ایسا گھوڑا پیش کروں جو اْن کے شایانِ شان ہو اور سفیدہو، کیونکہ یہ رنگ پوپ کے سفید لباس سے مطابقت رکھتا ہے۔”پروٹون“ گھوڑے کے والد کا تعلق امریکہ سے ہے جبکہ اْس کی ماں اْردن کی ایک شہزادی سے خریدی گئی تھی۔ یہ گھوڑا پولینڈ کے مشہور مقام ”یانوف پوڈلاسکی“ میں پیدا ہوا۔
میکالسکی نے بتایاکہ پوپ  لیوگھوڑا دیکھ کر بے حد خوش ہوئے۔ملاقات کے دوران ایک خط بھی پیش کیا گیا جس میں میکالسکی  نے اپنے اسٹڈ فارم کی سرگرمیوں کا ذکر کیا اور آئندہ سال فارم کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر پوپ لیوسے دْعا کی درخواست بھی کی۔
 اپنے خط میں میکالسکی نے پوپ کی حالیہ رسولی نصیحت ”Dilexi te“کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا:”ہماری محبت اور یقین کو عملی اقدامات سے تقویت دینا ضروری ہے، ورنہ نظریاتی محبت وقت کے ساتھ کمزور پڑ جاتی ہے“۔
انہوں نے مزید لکھا کہ اسٹڈ فارم گھوڑوں کی افزائش اور تربیت کے ساتھ ساتھ ہپوتھراپی (Hippotherapy) کا مرکز بھی ہے جہاں گھوڑوں کی حرکت کے ذریعے معذور بچوں کا علاج کیا جاتا ہے۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail