محبت زندگی اور طاقت دیتی ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 12 ستمبر 2024 کو سنگاپور کے نیشنل اسٹیڈیم میں پچاس ہزار مومنین پوپ فرانسس کے ساتھ پاک ماس کے لئے جمع ہوئے۔پوپ فرانسس نے مومنین کو دعوت دی کہ وہ اپنے ملک میں ملی ہوئی نعمتوں پر غور کریں۔ انھوں نے سنگاپور کے لیے دْعا کی اور خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ایسی متحرک کلیسیا ہے جو  مختلف مذاہب کے ساتھ تعمیری مکالمے میں بڑھ رہا ہے۔
 پوپ فرانسس نے محبت کی تبدیلی کی طاقت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ محبت کے بغیر، کوئی زندگی نہیں،کوئی حوصلہ افزائی نہیں،یہاں تک کہ کچھ بھی تعمیر کرنے کی طاقت نہیں ہوتی۔پوپ فرانسس نے اس بات پر زور دیا کہ محبت نفرت پر، یکجہتی بے حسی پر، سخاوت خود غرضی پر غالب ہے۔انہوں نے وضاحت کی،کہ اس محبت کے بغیر سنگاپور آج ترقی نہ کرتا۔ آرکیٹیکٹس اسے ڈیزائن نہ کرتے، کارکن اسے  بناتے نہیں اور کچھ بھی حاصل نہ ہوتا۔پوپ فرانسس نے کہا کہ جو محبت ہم دوسروں کے ساتھ بانٹتے ہیں، اْس میں ہم ”خدا کی محبت کی عکاسی“کا مشاہدہ کرتے ہیں۔انہوں نے مومنین سے کہا یاد رکھیں محبت کے بغیر، ہم کچھ بھی نہیں ہیں۔ 
1986 میں سنگاپور کا دورہ کرنے والے سینٹ پوپ جان پال دوئم کے الفاظ کو یاد کرتے ہوئے، پوپ فرانسس نے اس پیغام کو مزید موثر بنایااور مومنین کی حوصلہ افزائی کی تاکہ وہ اس محبت کو دوسروں کے ساتھ بات چیت میں ڈھالیں۔
اس کے بعد اس نے مقدس فرانسس زیویئر  کے بارے میں بات کی جوبطور مشنری 21 جولائی 1552 کو سنگاپور پہنچے تھے۔ مقدس فرانسس زیویئر کا انجیل کو پھیلانے کا جوش اس بات کی ایک طاقتور مثال ہے کہ محبت کس طرح دوسروں کی خدمت کرنے کے مشن کو ہوا دے سکتی ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام پر پوپ فرانسس نے مومنین سے کہا کہ وہ مقدسہ مریم اور مقدس فرانسس زیویئر کی زندگیوں سے متاثر ہو کر اپنی برادریوں میں محبت پھیلاتے رہیں۔کیونکہ محبت کے ذریعے زندگی کو معنی ملتے اور ایک بہتر دنیا بنانے کی طاقت ابھرتی ہے۔