خد ا کرے انسانی دلوں سے تشدد اور نفرت ختم ہو جائے۔پوپ فرانسس
گزشتہ دنوں پوپ فرانسس نے سینٹ میری باسیلیکا میں امن کے لیے پاک روزری کی عبادت کی۔انہوں نے کہاخدا کرے انسانی دلوں سے تشدد اور نفرت ختم ہو جائے۔
پوپ فرانسس نے اپنی امن کیلئے دْعا میں خصوصاً اْن ممالک کو جہاں جنگ و جدل ہے مبارک کنواری مریم کے سپرد کیا۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کو اس وقت مقدسہ ماں کی محبت بھری نگاہوں کی بہت ضرورت ہے، جو ہمارے لئے اپنے بیٹے یسوع مسیح سے ہمیشہ سفارش کرتی رہتی ہے۔
پو پ فرانسس نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہماری دنیا خطرے میں ہے، کیونکہ ہم نے امن کی خوشی اور بھائی چارے کا احساس کھو دیا ہے۔آخر میں انہوں نے مقدسہ مریم ملکہِ روزری سے شفاعت کی۔تاکہ ماں کی سفارشوں کی بدولت تمام انسانیت زندگی کی قدر، مصیبت زدہ لوگوں کی مدد، غریبوں اور ضرورت مندوں کا احساس،بیماروں کی تیمارداری،مصیبت زدہ لوگوں کی دیکھ بھال، اپنے مشترکہ گھر کی حفاظت اور جنگ کو مسترد کرنا سیکھے۔