امن ایک ذمہ داری ہے جو پوری انسانیت کو متحد کرتی ہے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم
مورخہ 13دسمبر2025کوپاپائے اعظم لیو چہاردہم نے اطالوی سفارت کاری کی جوبلی موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنگ کے خاتمہ کے لیے پوپ پال ششم کی اپیل کو دْہرایا اور سفارتکاروں سے کہا کہ وہ مکالمہ کرنے والے بنیں۔
پوپ لیو چہاردہم نے اُمید کی اہمیت کو اْجاگر کرتے ہوئے کہا کہ اُمیداُس عزم کا نام ہے جو نیکی اور انصاف کے لیے مضبوطی سے کوشاں رہتا ہے، جب وہ اْن چیزوں کی کمی کو محسوس کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی لوگ جو سچی اُمید رکھتے ہیں وہی ہمیشہ مکالمہ کی تلاش کرتے اور اْس کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے سفارتکاروں پر زور دیا کہ وہ مفاہمت اور امن کے لیے یسوع مسیح کی مثال پر عمل کریں جوتمام اقوام کے لیے اُمید کی روشنی بن کر چمکتی ہے۔پوپ لیو کے مطابق، خدا اور انسان کے درمیان یسوع کی ثالثی ہمیں یہ موقع دیتی ہے کہ ہم مکالمہ کے ذریعے اپنی زندگی کے بنیادی رشتوں کا تجربہ کریں۔
پوپ لیونے کہا کہ ایک سچا مسیحی اور دیانت دار شہری ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ہم ایسی زبان اور الفاظ استعمال کریں جو حقیقت کو بغیر دو طرفہ بیان کریں اور اقوام کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں۔
ساٹھ برس قبل اقوامِ متحدہ میں پوپ پال ششم کی مشہور اپیل کو یاد کرتے ہوئے پوپ لیو نے پھر کہاکہ
جنگ نہیں، کبھی نہیں! امن، امن ہی اقوام اور پوری انسانیت کی تقدیر کی رہنمائی کرے!
اپنے خطاب کے اختتام پر پوپ لیو نے کہا کہ امن وہ ذمہ داری ہے جو پوری انسانیت کو انصاف کی مشترکہ تلاش میں متحد کرتی ہے۔ امن وہ حتمی اور ابدی بھلائی ہے جس کی ہم سب کے لیے اُمید رکھتے ہیں۔انہوں نے سفارتکاروں سے اپیل کی کہ وہ“مکالمہ کے مرد و زن بنیں۔