پوپ فرانسس کا 7 اکتوبر کو امن کے لیے دْعا اور روزہ رکھنے کا اعلان

مورخہ 2اکتوبر2024کوپوپ فرانسس نے مومنین سے جنگی علاقوں اور خاص طور پر اسرائیل اور حماس میں امن کیلئے دْعا اور روزہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔اْن کا کہنا ہے کہ ہماری تاریخ کی اس ڈرامائی گھڑی میں، جب کہ جنگ کی ہوائیں اور تشدد کی آگ دْنیاکو تباہ کر رہی ہے۔یہ گھڑی مسیحیوں کو انسانیت کی خدمت میں اپنے آپ کو پیش کرنے کے مطالبے کی یاد دلا رہی ہے۔
یاد رہے پوپ فرانسس نے 2017میں ڈی آر سی اور جنوبی سوڈان میں دْعا اور روزے کا مطالبہ کیا۔ 2020 میں، بیروت پورٹ دھماکے کے تناظر میں، انہوں نے لبنان کے لیے بھی ایسا ہی کرنے پر زور دیا۔ 2021 میں، افغانستان میں دْعا اور روزے کا مطالبہ کیانیز  سینٹ پیٹرز میں یوکرین اور روس کومقدسہ مریم کے پاکیزہ دل کے سپرد کیا۔