امن ہر روز کی تعمیر ہے اور آپ امن کے کارکن ہیں۔پوپ فرانسس

مورخہ 28فروری 2024کو پوپ فرانسس نے موجود ہ دور کی ناانصافیوں کے خلاف اپیل کرتے ہوئے ارجنٹینا میں سماجی حقوق اورججوں کی امریکن کمیٹی کو ویڈیو پیغام بھیجا۔جس میں پوپ فرانسس نے کہا کہ ہم گہری ناانصافی کے دور میں جی رہے ہیں۔چند امیر تیزی سے طاقتور ہوتے جا رہے ہیں جبکہ لاکھوں غریب مسترد کیے جا رہے ہیں۔ اس دنیا میں لاکھوں بچے ایسے ہیں جن کا کوئی مستقبل نہیں۔
پوپ فرانسس نے قوانین کو نافذ کرنے میں ججوں کے ناگزیر کردار پر زور دیا، اور لوگوں کو نقصان پہنچانے والی حقائق کے خلاف خبردار کیا۔
انہوں نے کہا تاریخ نے انکشاف کیا ہے کہ مارکیٹ کا دیوتا اور منافع کی دیوی سب جھوٹے دیوتا ہیں جو ہمیں غیر انسانی رویے اور دنیا کو تباہی کی طرف لے جاتا ہیں۔
ججز کو اْن کی اخلاقی ذمہ داریوں کی یاد دلاتے ہوئے، انہوں نے کہابرائے مہربانی ہر روز آئینے کے سامنے، خود سے سوال کریں۔ اور مشورہ دیا کہ اگر کوئی دوسرے کے دْکھوں پر آنکھیں بند کر لے تو وہ اچھا جج نہیں ہو سکتا۔
پوپ فرانسس نے اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے غیر انسانی اور پرتشدد ماڈلز کا سامنا کرنے پر ججزسے فیصلہ کن ہونے کی اپیل کی اور ان سے امن کی طرف روزانہ کی جانے والی کوششوں کو آگے بڑھانے کی بھی نصیحت کی نیز کہا  یاد رکھیں کہ امن ہر روز کی تعمیر ہے اور آپ امن کے کارکن ہیں۔