خاتونِ روزری اور مقدس دومنیک
مقدسہ مریم کنواری کو خاتونِ روزری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔
روزری کی عبادت کلام مقدس کے بھیدوں کی مکمل تصویر کشی کرتی ہے۔ اِس کے بھید کلام مقدس کی سچایؤں اور گہریائیوں کو منکشف کرتے ہیں۔ روزری کی تاریخ کے بارے میں مختلف آراء ہیں۔ 431 میں ایفیسس کی پہلی کونسل کے بعد کے دور میں قرون وسطی کے دوران روزری کی عبادت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا۔
روزری کی دُعا کو مقدس دومنیک سے منسوب کیا جاتا ہے۔جو 1170میں اسپین کے مقام کالیروگا میں پیدا ہوئے۔ مقدس دومنیک نے بھرپور انداز میں صیحح مسیحی تعلیم کی منادی کی۔ بعض دفعہ بے پناہ جدو جہد کے بعد آپ کو یوں لگتا کہ آپ کو کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ہو رہی ہے، ایسے میں آپ نے مقدسہ مریم سے دُعا کرنا شروع کر دی۔ ایک دفعہ رویا میں آپ کو مقدسہ مریم ملیں اور انہوں نے آپ کو گلاب کے پھولوں کی ایک مالا دکھائی اور کہا کہ اِس روزری کو روزانہ پڑھو اور اِسے دوسروں کو بی سکھاؤ۔ اِس طرح سچا ایمان فتح پائے گا۔ اِسی وجہ سے بے شک روزری اُن سے پہلے بھی موجود تھی اور پڑھی جاتی تھی، لیکن آپ نے اِس کو عام کیا اور اِسے لیے یہ آپ سے منسوب کی جاتی ہے۔