77ویں سالانہ زیارتِ مقدسہ مریم کی تیاریوں کا جائزہ،فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت کی زیارت کمیٹی سے ملاقات

 77ویں سالانہ زیارتِ مقدسہ مریم کی تیاریوں کا جائزہ
77ویں سالانہ زیارتِ مقدسہ مریم کی تیاریوں کا جائزہ

مورخہ24 اگست 2026 کو فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے یورنڈ فادر آصف سردار،وکر جنرل آرچ ڈایوسیس۔لاہور کے ہمراہ مریم آباد میں 4، 5 اور 6 ستمبر 2026 کو ہونے والی 77ویں سالانہ زیارتِ مقدسہ مریم کے سلسلے میں آخری مرحلہ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیااورپاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی۔ انہوں نے ریورنڈ فادر طارق جارج،ریکٹر مریم آباد،مناد صاحبان اورزیارت کمیٹی کے ارکان کے ساتھ ایک خصوصی مْلاقات کی۔، جس میں زیارت کے انتظامات اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ملک بھر سے آنے والے زائرین کی سہولت اور رہنمائی، زیارت کے انتظامی امور، سکیورٹی، عبادات اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا، تاکہ زائرین کو ایک پُرامن، منظم اور روحانی ماحول فراہم کیا جا سکے۔اس موقع پر فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے زیارت کمیٹی کے ارکان اور عبادات کی تیاریوں میں مصروف تمام افراد کی محنت اور خدمات کو سراہا۔ انہوں نے اس امر کی اہمیت کو اْجاگر کیا کہ سالانہ زیارت مسیحی برادری کے لیے ایمان کی تجدید، دعا، روحانی تقویت اور باہمی اتحاد کا ایک اہم موقع ہے۔
آخر میں فضیلت مآب آرچ بشپ خالد رحمت نے دْعا کی اور اْمید کا اظہار کیا کہ مقدسہ کنواری ماں مریم تمام زائرین، کاہن صاحبان، رضاکاروں اور منتظمین کی رہنمائی اور حفاظت فرمائے اور 77ویں سالانہ زیارتِ مقدسہ مریم تمام شرکاء کے لیے ایمان کی تازگی، روحانی فضل، امن اور برکت کا باعث بنے۔

Urdu Survey Popup