ڈیکن آکاش اکرم کی کاہنانہ مخصوصیت

مورخہ 07جون 2024 کوسینٹ پیٹرک کتھیڈرل، کراچی میں فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس کے دستِ مبارک سے ڈیکن آکاش اکرم کی کاہنانہ مخصوصیت کی رسم ادا کی گئی۔پاک ماس کی اقدس قربانی کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس نے کی۔
اپنے وعظ میں فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس نے ڈیکن آکاش اکرم کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ مقدسین کی زندگیاں ہمارے لیے مشعل ِ راہ ہیں۔ان کی زندگیوں پر دھیان وگیان کرتے ہوئے ان کے تجربات پر فکروعمل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کہانت خدا کی آواز کو سننا اور اس کی رضا کو تسلیم کرنا ہے۔نیز بشپ جی نے کہا کہ جس طرح یسوع نے فروتنی، رحم دلی اور خدمت خلق کی مثال دی، اسی طرح آپ کو بھی ان خوبیوں کی تقلید کرنی اور دنیا میں امن، مفاہمت اور محبت کے سفیر بننا ہے۔
اس پاک رسم میں کاہنانہ برادری، سسٹر صاحبا ت، ڈیکن آکاش اکرم کے خاندان اور عام مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈیکن آکاش اکرم نے فضیلت مآب آرچ بشپ ماریو بینی ٹراوس کا پاک خدمت کا ساکرامنٹ دینے پر شکریہ ادا کیا۔

Daily Program

Livesteam thumbnail