سیکرڈہارٹ کیتھیڈرل لاہور میں چار کیپوچن شماسوں کی کاہنانہ مخصوصیت
مورخہ 28جولائی 2025کوسیکرڈہارٹ کیتھیڈرل لاہور میں چار کیپوچن ڈیکن صاحبان،ڈیکن فریاد منیر(او۔ایف۔ایم کیپ)،ڈیکن افضال یونس(او۔ایف۔ایم کیپ)،ڈیکن عرفان یوسف(او۔ایف۔ایم کیپ) اورڈیکن سوشیل عبدل (او۔ایف۔ایم کیپ) کی کاہنانہ مخصوصیت ہوئی۔ اس بابرکت دن یُوخرستی عبادت کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس اپوسٹولک ایڈمنسٹرآرچ ڈایوسیس آف لاہور نے فرمائی۔دورانِ وعظ بشپ جی نے کہانت کی عظمت اور خدمت کو اُجاگر کیا اور کہا کہ کاہن کا سب سے پہلا کام خُدا کے کلام کو لوگوں تک پہنچانااور خود انکاری کرنا ہے۔ دُوسرا الطار کی خِدمت ہے جس میں کاہن خُداوند یسوع مسیح کے بدن کو خُدا کے لوگوں تک پہنچاتاہے۔ اور تیسرا پہلو خُدا کے لوگوں کی خدمت کرنا،انھیں برکت دینا اور مسح کرناہے۔ اُنہوں نے کہا کہ خُدا دُنیا کے ہر کونے سے لوگوں کو اپنے تاکستان میں خدمت کرنے کے لیے چُنتا ہے۔اْس نے آپ چاروں کو بھی چْنا ہے اس لئے اپنی خدمت مکمل وفاداری سے کریں۔اپنے پیغام کے آخر میں بشپ جی نے برادران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ آپ کا اگلہ سفر مشکل ہوگا لیکن آپ خداوند یسوع مسیح کے اُصولوں کو اپنا کر اورا ْس کے شاگردوں کی طرح خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر ہمیشہ روحانی ترقی کے لئے قدم بڑھاتے رہیں۔اس مُبارک موقع پر ریورنڈ فادراعجاز بشیر(کیپوچن جماعت کے سردارِ اعلیٰ) نے ڈیکن فریاد منیر کو،ریورنڈ فادردانش ڈینئل نے ڈیکن افضال یونس کو،ریورنڈ فادرزبران مغل نے ریورنڈ ڈیکن عرفان یوسف کو اور ریورنڈ فادر فرانسس صابر نے ڈیکن سوشیل عبدل کو کاہنانہ لباس پہنایا۔کاہنانہ مخصوصیت کی اس رسم میں کاہن صاحبان،سسٹرصاحبات،مبشران انجیل،نو منتخب کاہنوں کے خاندان، دوست و احباب اور مومنین نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔
Daily Program
