چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیو چہاردہم سے ملاقات
مورخہ 18مئی2025کو سینٹ پیٹرز اسکوائر، ویٹیکن سٹی میں پوپ لیو چہاردہم کی پاپائیت کی افتتاحی ماس کا باقاعدہ آغاز ہوا۔جس میں ڈھائی لاکھ حاضرین کے علاوہ متعدد عالمی رہنماؤں اور معززین جن میں امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس، سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو، یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی، پیرو کی صدر ڈینا بولورٹے، نائجیریا کے صدر بولا ٹینوبو، کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی، آسٹریلیاکے وزیر اعظم انتھونی البانیس، یورپی کمیشن کے صدر سمیت بین الاقوامی شخصیات کی ایک معزز اسمبلی نے شرکت کی۔ یورپی شاہی، جن میں بیلجیئم کے بادشاہ فلپ اور ملکہ میتھلڈے اور کنگ فیلیپ اور اسپین کی ملکہ لیٹیزیا بھی موجود تھیں۔ اس تقریب میں چیئرمین سینیٹ آف پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی کی موجودگی بین المذاہب ہم آہنگی اور دنیا بھر میں کیتھولک کمیونٹی کے لیے پاکستان کے عزم کی تصدیق کرتی ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، ان کی شرکت نے مختلف مذاہب کے درمیان مکالمے کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی لگن کو اْجاگر کیا۔
پوپ لیونے اپنے پیغام میں امن، ہمدردی اور اتحاد کے موضوعات پر زور دیا، جو مکالمہ کے ذریعے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے اپنے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
اس اہم تقریب میں چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کی شرکت عالمی افہام و تفہیم اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں پاکستانی قوم کے کردار کی تصدیق کرتی ہے۔
Daily Program
