خاندانوں اور گھروں کو پاک روزری کی خوبصورتی کو دوبارہ دریافت کرنا چاہیے۔پوپ فرانسس
مورخہ 10نومبر2024کوپوپ فرانسس نے اطالوی عبادت گاہ پومپی (Pompeii)میں خاتونِ روزری کی پینٹنگ کے 150 سال مکمل ہونے کی یاد میں کلیسیاکو انجیلی بشارت دینے کیلئے پاک روزری کی خوبصورتی کو دوبارہ دریافت کرنے کا مطالبہ کیا۔
پوپ فرانسس نے اپنے پیغام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ وہ رْوحانی طور پر اْن تمام لوگوں کے ساتھ متحد ہیں جو اس اہم تقریب کو منائیں گے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ اگرآپ نجات چاہتے ہیں تو روزری پڑھنا شروع کریں۔دورِ حاضرہ میں پاک روزری بیماروں اور مصائب کے لیے تسلی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔یہ ایک ایسی مضبوط زنجیر جو ہمیں خدا سے جوڑتی ہے۔
اپنے پیغام کے اختتام میں پوپ فرانسس نے دْعا کی کہ خدا خاتونِ روزری کی شفارشوں کی بدولت معاشرے میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا قائم کرے۔