ملتان ڈایوسیس میں اْمید کی جوبلی کا آغاز کرتے ہوئے کیتھیڈرل کا مقدس دروازہ کھول دیا گیا۔
مورخہ 17جنوری2025 کو منجی ِدو عالم کیتھیڈرل ملتان ڈایوسیس میں عزت مآب بشپ یوسف سوہن نے اْمید کی جوبلی کا آغاز کرتے ہوئے کیتھڈرل کا مقدس دروازہ کھولا۔اس بابرکت موقع پر پاک ماس کی اقدس قربانی خدا کی نذ ر گزرانی گئی۔جس کی قیادت عزت مآب بشپ یوسف سوہن نے فرمائی۔اپنے پیغام میں بشپ صاحب نے موجودہ دور میں اْمید کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں اْمید کی کمی ہے۔ہمیں مضبوط ایمان کے ساتھ اْمید کی کرِن بننا اور اسے دوسروں کے ساتھ بانٹنا ہے۔ بشپ صاحب نے مومنین کو اْمید کے پیامبربننے کی نصیحت کی۔
تقریب کے آغاز میں پوپ فرانسس کے پیغام کو پڑھا گیا۔جس میں اْمید کے سال 2025 کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ جوبلی سال کے لوگو کی بھی وضاحت کی گئی۔نیز بتایا گیا کہ جس طرح اْمید کے زائرین اس جوبلی سال کا آغاز کرتے ہیں۔ انہیں اپنے عقیدے کے ساتھ اپنی وابستگی کی تجدید کرنے اور امید کے پیغام کو دوسروں تک پہنچانے کے لیے بلایا جاتا ہے۔
اْمید کا سال 2025 ایک فضل سے بھرا سال ہونے کا وعدہ ہے، جو روحانی ترقی، تجدید اور انجیلی بشارت کے مواقع فراہم کرے گا۔جس طرح دنیا بھر میں کیتھولک مسیحی اس جوبلی سال کو منانے کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔یاد رکھیں جوبلی کا یہ سال اْمیدکی ایک طاقتور قوت ہے جو زندگیوں کو بدلے گا۔