فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے دستِ مُبارک سے ہولی روزری کاتھولک چرچ کا سنگِ بُنیاد

مورخہ 18مئی2025کو فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (بشپ آف اسلام آباد/راولپنڈی ڈایوسیس)نے  اپنے دست ِ مبارک سے ہولی روزری کاتھولک چرچ گجرات پیرش کی تعمیرِ نو کے لیے سنگِ بُنیاد رکھی۔اس موقع پرمومنین نے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے ہمراہ ریورنڈ فادر بشارت ایگزو پئیر( پاکستان میں OMIجماعت کے سردارِ اعلٰی)،ریورنڈ فادر عابد سلیم OMI(پیرش پریسٹ ہولی روزری پیرش گجرات) اورریورنڈ فادر ناصر مہنگا OMI(پیرش پریسٹ قصور پیرش) کا  پُر تپاک استقبال کیا۔ڈھول کی تھاپ پرمہمانوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ بشپ جی کو روایتی پگڑی اور مالا پہنائی گئی۔چرچ کی بُنیاد رکھنے سے قبل شکرگزاری کی اقدس قربانی خدا کی نذر گزرانی گئی۔ جس کی قیادت فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے  کی۔دورانِ وعظ بشپ جی نے بتایا کہ میں جب پہلی دفعہ گجرات پیرش میں آیا تو میں نے یہ محسوس کیا کہ ہماری اِس کلیسیاء کو وسیع گرجا گھرکی ضرورت ہے اور میری کوشش خُدا  کے فضل سے آج رنگ لائی ہے اور اُنہوں نے کہا کہ گرجا گھر کلیسیاء کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے بنایا جاتا ہے لیکن کلیسیاء کی بھی ذمہ داری ہے کہ ہم مضبوط ایمان سے خُدا کے حضور گرجا گھر میں آیا کریں۔ پاک ماس کے دوران ملکی ترقی، استحکام اور امن  و سلامتی کے لیے خصوصی دُعائیں کی گئیں۔پاک ماس کے بعد ریورنڈ فادر عابد سلیم OMIنے فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے گجرات کی کلیسیا ء سے کیا ہوا وعدہ پُورا کیااوراِس تاریخی گرجا گھر کی بُنیاد رکھی۔ساتھ ہی ساتھ اُنہوں نے ریورنڈ فادر بشارت ایگزو پئیر (سپرئیر OMIجماعت پاکستان)کا اورتمام پیرش کے فادرز،سسٹرز، مُناد صاحبان اور مومنین کا بھی شکریہ ادا کیا جن کی محنت اور معاونت سے سارا پروگرام پایہ تکمیل کو پُہنچا۔  
پاک ماس کے بعدفضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد (بشپ آف اسلام آباد/راولپنڈی ڈایوسیس) نے اپنے دستِ مُبارک سے ہولی روزری کیتھولک چر چ کا سنگِ بُنیاد رکھا۔یہ لمحہ ہولی روزری پیرش کی کلیسیاء کے لیے باعثِ فخر بنا۔جس پر کلیسیاء کی خوشی دیدنی تھی۔
 

Daily Program

Livesteam thumbnail