سو سالہ جشن دومنیکن سسٹرز کے مستقل ایمان، مشنری خدمت کی نشاندہی کرتا ہے۔ فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد
مورخہ 9ستمبر 2024 سیکرڈ ہار ٹ کیتھولک چرچ راولپنڈی میں دومنیکن مشنری سسٹرز نے اپنی جماعت کی سو سالہ جوبلی بڑی دھوم دھام سے منائی۔
خوشی،شادمانی اور شکرگزاری کے اس دن فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے یوخرستی عبادت کی قیادت فرمائی۔ جبکہ ریورنڈ فادر ناصر ولیم،ریورنڈ فادر رچرڈ اور ریورنڈ فادر مر سلینیس نے معاونت کی۔
فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد نے دورانِ وعظ دومنیکن سسٹرز صاحبات کو سو سالہ جوبلی کی مبارک باد دی اور کہا کہ یہ سو سالہ جشن دومینیکن سسٹرز کی تعلیم، مشنری خدمت اور عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ دومینیکن سسٹرز کی جوبلی کا یہ جشن اْن کے مستقل ایمان، ثابت قدمی اور اپنے مشن کے لیے اٹل عزم کا ثبوت ہے۔بشپ جی نے کہا خدا کرے دومنیکن سسٹرز آنے والی نسلوں کی اسی طرح خدمت کرتے رہیں اور یسوع کے مشن کو پھیلاتی رہیں۔
آخر میں تمام سسٹرز صاحبات نے بشپ جی کے ساتھ مل کر سو سالہ جشن کا کیک کاٹا۔