سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل لاہور میں سات بردران کی شماسانہ خدمت کیلئے مخصوصیت

مورخہ 30جنوری 2026کو سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل لاہور میں فضیلت مآب آرچ بشپ ڈاکٹر جوزف ارشد کے دستِ مبارک سے سات بردران کو شماسانہ خدمت کیلئے مخصوص کیا گیا۔
نومنتخب شماسوں میں،ڈیکن اینڈریو جاوید، ڈیکن اندریاس ایموس، ڈیکن ارسلان اسلم، ڈیکن عرفان جیمز، ڈیکن فیصل شمعون، ڈیکن محسن انتھونی اور ڈیکن شفقت جان شامل ہیں۔
پاک ماس کی اقدس قربانی فضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد نے فرمائی جبکہ آرچ ڈایوسیز آف لاہور کے وکر جنرل ریورنڈ فادر آصف سردار اور فادر عمانوئیل یوسف مانی نے معاونت کی۔ 
دوران ِ وعظ فضیلت مآب آرچ بشپ جوزف ارشد نے کہا کہ ڈیکن محض ایک درجہ نہیں بلکہ خدمت کی مقدس ذمہ داری ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیکن کو انجیل کی منادی، قربان گاہ پر معاونت، غریبوں، بیماروں، قیدیوں اور محروم افراد کی خدمت کے لیے بلایا جاتا ہے۔آخر میں بشپ صاحب نے نئے ڈیکنز کو دْعا، عاجزی اور وفاداری میں مضبوط رہنے کی تلقین کی۔ 
تقریب میں مختلف پیرشیز سے کاہن صاحبان،سسٹرز صاحبات اور بڑی تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔