دارالکلام لاہور میں مسیحی تعلیم کے اساتذہ کے لیے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

 گزشتہ دنوں دارالکلام لاہور میں مسیحی تعلیم کے اساتذہ کے ہمراہ ہفتۂ مسیحی تعلیم اور بائیبل کا  اتوارنہایت عقیدت اور جوش و خروش سے منایا گیا۔اس ایک روزہ سیمینار کا مقصد انجیلی بشارت اور ایمان کی تشکیل کے مشن میں اساتذہ کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور اْن تمام لوگوں کے لیے روحانی تجدید اور حوصلہ افزائی کرنا تھا جو ایمان کی تعلیم دیتے ہیں اور امید کے زائرین کے طور پر چلتے ہیں۔
اس سیمینارکے مقررسر عمانوائیل نینو اور سر عامر تھے۔ سر عمانوائیل نینو نے مسیحی تعلیم کے اساتذہ سے  بات کرتے ہوئے کہا جو خُدا نے آپ کو ذمہ داری دی اُس کو پوری وفاداری اور ایمانداری کے ساتھ کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کامیاب معلم وہی ہے جو جدید تدریسی طریقوں اور ٹیکنالوجیز کو اپناتا ہے،۔نیزطالب علم کی انفرادی ضروریات اور تنقیدی سوچ کی مہارتوں کی نشوونما کو ترجیح دیتا ہے۔ بعدازاں سر عامر نے اساتذہ کو مختلف سر گرمیوں کے ذریعے سکھایا کہ کس طرح موثر طریقے سے با آسانی بچوں کے لیے مسیحی تعلیم کو دلچسپ بنایا جا سکتا ہے۔
اس سیمینار میں پوپ فرانسس کو خصوصی طور پر یاد کیا گیا، جن کی قیادت نے عاجزی اور محبت کے ساتھ چرچ کی رہنمائی کی تھی نیز نو منتخب پوپ لیو چہاردہم  کے لیے دْعا کی گئی،کہ وہ  کلیسیا کی زندگی میں ایک اہم اور اْمید ہے۔ اس کے بعد ایک مختصر تعارف پیش کیا گیا، جس میں ہفتۂ مسیحی تعلیم اور بائبل سنڈے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ بعد ازاں عزت مآب بشپ اندریاس رحمت کا پیغام پڑھا گیا، جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اپنی زندگیوں میں خدا کی موجودگی کو محسوس کرنے اور دوسروں کی زندگیوں میں اس موجودگی کی عکاسی کرنے کا حلف اٹھائیں  نیز  ایک ایسی دنیا میں اْمید کا سرچشمہ بنیں جسے اس کی شدید ضرورت ہے۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail