آپ کی پہچان وہ خدمت ہے جو آپ خداوند کے لوگوں کی کریں گے۔فضیلت مآب آرچ بشپ بینی ماریو ٹراوس

مورخہ 12جون 2025کو کرائسٹ دی کنگ میجر سیمنری کراچی میں فضیلت مآب آرچ بشپ  بینی ماریو ٹراوس نے  اپنے  دستِ مبارک سے دومنیکن جماعت کے چھ برادران کوشماس کی خدمت کے لیے مخصوص کیا۔ ان میں برادرعتیق البرٹ  او۔پی،برادرروفن لارنس او۔پی،برادر اسد برنارڈ او۔پی،برادر نعمان ماریو او۔پی،برادرذیشان فیڈرک  او۔پی اوربرادر زوہیب اگسٹین او۔پی شامل تھے۔ اس پاک رسم میں کاہن صاحبان، راہبات اور مومنین نے شرکت کی۔ 
فضیلت مآب آرچ بشپ  بینی ماریو ٹراوس نے اقدس ماس کی قربانی میں قیادت فرمائی اور اپنے پیغام میں برادران کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ آپ  خداوند یسوع مسیح کے اُصولوں کو اپنا کر اورا س کے شاگردوں کی طرح خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر ہمیشہ روحانی ترقی کے لئے قدم بڑھاتے رہیں۔ آپ کی پہچان وہ خدمت ہے جو آپ خداوند کے لوگوں کی کریں گے۔ انہوں نے شماسوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خداوندنے آپ کی ایک اور منزل کوآسان کر دیا جوکاہنانہ زندگی میں موت تک وفاداری کا عہد و پیمان ہے۔ 

Daily Program

Livesteam thumbnail