آپ زندگی کے اولمپکس میں محبت کے چیمپئن ہیں۔ پوپ فرانسس

مورخہ 4ستمبر 2024 کو پوپ فرانسس نے انڈونیشیا میں اپنے دورے کے دوران انڈونیشیا کے بشپس کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر میں خیراتی تنظیموں میں رہنے والے بیمار اور معذور افراد سے خصوصی سے ملاقاتیں کیں، ان کی ایمانی گواہیاں سنیں اور انہیں کہا کہ آپ سب زندگی کے عظیم اولمپکس میں محبت کے چیمپئن ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں پختہ یقین رکھتا ہوں کہ خدا نے انسانوں کو منفرد صلاحیتوں کے ساتھ پیدا کیا تاکہ ہماری دنیا کے تنوع کو تقویت ملے، اور معذوری ان منفرد پہلوؤں میں سے ایک ہے۔ انہوں ایسے افراد کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ انسان کے وقار کو یقینی بنانے کے لیے چرچ کا کردار انتہائی اہم ہے۔اس کے بعد پوپ فرانسس نے تمام حاضرین اور خاص طور پر اْن لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے ساتھ اپنی ایمانی گواہیاں شیئر کیں اور یسوع میں پراْمید رہنے کا عزم کیا۔
 آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ خدا ہم سب سے پیار کرتا ہے اور وہ کبھی کسی کو نہیں بھولتا۔یقینا وہ ہماری مکمل امید ہے۔ نیز انہوں نے  دنیا کے تمام والدین اور خاص طور پراسپیشل بچوں کے والدین کے لیے  خدا سے برکت چاہی۔