آنجہانی پوپ فرانسس کی رہائش گاہ کے دروازے بند کر دئیے گئے۔
مورخہ 21اپریل 2025کوپوپ فرانسس کے انتقال کی تصدیق کے بعد اْن کی لاش کو تابوت میں رکھنے کا عمل اْن کی ویٹیکن رہائش گاہ کے چیپل میں ہوا۔موت کا سرکاری اعلان بلند آواز سے پڑھا گیا۔ رومن کیتھولک چرچ کے کیمرلینگو، کارڈینل کیون فیرل نے اس عمل کی توثیق کی۔
اس کے بعداپوسٹولک پیلس کی تیسری منزل پر واقع پوپ فرانسس کے اپارٹمنٹ اورمقدسہ مارتھا ہاؤس کی دوسری منزل پر واقع اپارٹمنٹ پر کے دروازے بھی بند کر دئیے گئے، جہاں آنجہانی پوپ رہائش پذیر تھے۔
Daily Program
