کیا میں مسیح کی طرح آزاد ہوں یا مادیت پرستی میں قید ہوں؟پوپ فرانسس

مورخہ 9جون 2024کو پوپ فرانسس نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ یسوع کی طرح پیسے، طاقت اور مادیت پرستی سے لاتعلقی سیکھیں۔انہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ہر اْس چیز سے خود کو چھٹکارا دیں جو خدا تک پہنچنے سے روکتی ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ یسوع شہرت کو کسی کی منظوری کی ضرورت نہ تھی اور اسی وجہ سے مسیح نے کبھی بھی سچ بولنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی حتیٰ کہ صلیبی قربانی تک۔ یہ سب کچھ ہمیں دکھاتا ہے کہ یسوع آزاد تھا اور ہمیں ایک قیمتی سبق سکھاتا ہے کہ اگر ہم خود کو خوشی، طاقت، پیسے یا مادیت پرستی کے عادی بنائیں گے تو ہم ان چیزوں کے غلام بن جائیں گے۔
لیکن اس کے برعکس اگرہم خدا کی بے حساب محبت کو اپنے دلوں کو بھر دیتے ہیں توہم آزادی میں بڑھتے اور اس محبت کی خوشبو کو اپنے ارد گرد،اپنے گھروں، خاندانوں اور برادریوں میں پھیلاتے ہیں۔
 پوپ فرانسس نے مومنین کو اپنے آپ سے پوچھنے کی دعوت دی ہے کہ کیا میں ایک آزاد شخص ہوں؟ یا  میں اپنے آپ کو پیسے، طاقت اور کامیابی کے افسانوں میں قید ہونے دیتا ہوں؟کیا میں اپنے سکون کو دوسروں کے سکون کی خاطر قربان کر دیتا ہوں؟
آخر میں پوپ فرانسس نے مبارک ماں مقدسہ مریم سے شفاعت طلب کرتے ہوئے کہا کہ خدا کرے ماں کی شفارشوں سے ہم یسوع کی طرح مادیت پرست نہیں بلکہ دوسروں سے محبت کرنے والے بنیں۔