کلیسیاکو غریبوں کی خدمت کے لیے مذہبی خواتین کی ضرورت ہے۔پوپ فرانسس

مورخہ 22جنوری2025کو پوپ فرانسس نے امریکہ میں قائم Conrad Hilton Foundationکے بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے اس فاؤنڈیشن کو غریبوں اور پسماندہ افراد کی خدمت کرنے اور خواتین کو مذہبی طور پر بااختیار بنانے کیلئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔
پوپ فرانسس نے فاؤنڈیشن کے بورڈ کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کے عزم کی تعریف کی جس میں وہ لوگوں کے انسانی وقار کو فروغ دینے کے لیے کام کرتے ہیں جس کی موجودہ دور میں اشد ضرورت ہے۔پوپ فرانسس نے اُن کے کام کا موازنہ اچھے سامری سے کیا اُنہیں یاد دلاتے ہوئے کہا کہ کسی کو حقیر سمجھنے کی بجائے انھیں قبول کریں نیزاچھے سامری کی تمثیل کو ہمیشہ اپنے مشن کا مرکز رکھیں۔
انہوں نے اس حقیقت کی طرف اشارہ کیاکہ راہبات کے لیے تعلیم اور تربیت کو جاری رکھنے کی ضرورت فوری ہے۔تاہم پوپ فرانسس نے فیصلہ سازی کے عہدوں بشمول ویٹیکن میں خواتین کے قائدانہ کرداروں کو بھی بیان کیا۔ انہوں نے ایک راہبہ کی حالیہ تقرری کے بارے میں بتایا جسے انسٹی ٹیوٹ آف کنسکریٹڈ لائف اینڈ سوسائٹیز آف اپوسٹولک لائف کی پریفیکٹ کے طور پر مقرر کیا ہے نیز ایک اور راہبہ کی تقرری جلد ہی ویٹیکن سٹی اسٹیٹ کے گورنریٹ کے سربراہ کے طور پرکی جائے گی۔
پوپ فرانسس نے کہاکہ خدا کا شکر ہے کہ راہبہ آگے ہیں اور جانتی ہیں کہ مردوں سے بہتر کام کیسے کرنا ہے۔کیونکہ ان کے پاس کام کرنے کی صلاحیت ہے۔اپنے خطاب کے اختتام پر پوپ فرانسس نے ہلٹن فاؤنڈیشن کا اس کی انتھک خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے یہ فاؤنڈیشن دنیا بھر میں پسماندہ اور کمزور لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے کام کرتی ہے۔