چرچ نہیں، بلکہ مسیح لوگوں کو اپنی طرف کھینچتا ہے۔پاپائے اعظم لیو چہاردہم

مورخہ 7تا8جنوری2026کو ویٹیکن میں پاپائے اعظم لیو چہاردہم نے غیر معمولی کنسسٹوری آف کارڈینلز(Extraordinary Consistory of Cardinals) کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے والی اصل طاقت کلیسیا نہیں بلکہ خود مسیح ہے، اور خبردار کیا کہ کلیسیا میں تقسیم مومنین کو منتشر کر دیتی ہے۔
پوپ لیو نے کالج آف کارڈینلز کے تنوع کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ مختلف ثقافتوں، روایات، علمی و روحانی پس منظر اور تجربات سے مالا مال ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو جاننے اور مکالمہ کرنے کے لیے بلائے گئے ہیں تاکہ ہم کلیسیا کی خدمت میں مل کر کام کر سکیں۔ مجھے اْمید ہے کہ ہم اتحاد میں بڑھیں گے اور باہمی اشتراک کی ایک مثال پیش کریں گے۔
پوپ لیو چہاردہم نے واضح کیا کہ یہ کلیسیا نہیں جو لوگوں کو اپنی طرف کھینچتی ہے، بلکہ مسیح ہے۔ اور اگر کوئی مسیحی یا کلیسیائی جماعت لوگوں کو متوجہ کرتی ہے تو اس کی وجہ یہ ہے کہ اس کے ذریعے نجات دہندہ کے دل سے بہنے والی محبت کی زندگی رواں ہوتی ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ جہاں اتحاد کشش پیدا کرتا ہے، وہیں تقسیم بکھیر دیتی ہے۔
انہوں نے دْعا کی کہ پاک روح کارڈینلز کی رہنمائی کرے، مقدسہ مریم، کلیسیا کی ماں ہمیشہ اْن کے لئے شفاعت کرتی رہے۔
 پوپ لیو چہاردہم نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہا کہ باہمی سماعت، روح القدس کی رہنمائی کی تلاش اور مل کر آگے بڑھنے کا یہ طریقہ مقدس پطرس کی طرح خدمت میں اْن کے لیے ہمیشہ مددگار ثابت ہوگا۔