پوپ فرانسس کی جنگ میں شہید ہونے والی مختصر زندگیوں کیلئے دْعا
مورخہ 2نومبر2023کو مرحوم ایمانداروں کی عید کے دن پوپ فرانسس نے غزہ، یوکرین، یمن،فلسطین اور اسرائیل پر جاری جنگوں میں مرنے والوں کو یاد کرنے اور خدا کی بادشاہی میں اْن کے ساتھ دوبارہ ملنے کی اْمید پربات کی۔
پوپ فرانسس نے کہامرحوم ایمانداروں کا دن ہمیں اْن لوگوں کی یاد دلاتا ہے جو ہم سے پہلے گزر گئے ہیں۔ اُنہوں نے کہا ہم اُمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ہم سب خُدا کی بادشاہی میں تمام مقدسوں اور گنہگاروں کے ساتھ ملاقات کریں گے۔
مرحوم ایمانداروں کی عید روم کے ملٹری قبرستان میں منائی گئی۔فوجیوں کی قبروں پر غور کرتے ہوئے انہوں نے کہاجنگوں میں اتنی زیادہ اموات ہو تی اور زندگی بغیر کسی آگاہی کے تباہ ہو جاتی ہے۔انہوں نے اپنی اپیل کو دوبارہ دْہرایا اور کہا کہ جنگیں ہمیشہ ہار جاتیں ہیں۔
آخر میں پوپ فرانسس نے کہا کہ آئیے ہم اپنے مُردوں کے لیے خُداوند سے دْعا کریں کہ خْدا اْن سب کو قبول کرے نیز خُداوند ہم پر بھی رحم کرے۔