پاپائے اعظم لیو چہاردہم کا ا سپین ٹرین حادثے کے متاثرین کے لیے دلی تعزیت کا اظہار

مورخہ 19جنوری2026کو پوپ لیو چہاردہم نے جنوبی اسپین میں پیش آنے والے المناک ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے گہرے دْکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا۔ یہ حادثہ 18 جنوری 2026 کو پیش آیا، جس میں کم از کم 39 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ پوپ لیو نے 19 جنوری کو جاری کیے گئے ایک ٹیلی گرام میں، جو اطالوی وزیرِ خارجہ کارڈینل پیئٹرو پیرولین کے دستخط سے ہسپانوی زبان میں جاری ہوا، کہا کہ وہ اس سانحہ کی خبر سن کر”انتہائی غمگین“ہیں۔
پوپ لیونے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ریسکیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ امداد اور خدمت کے اپنے مشن میں ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے مقدسہ مریم کی شفاعت کے وسیلے سے متاثرین کے لیے اْمید اور تسلی کے طور پر رسولی برکت بھی بھیجی۔
ہسپانوی حکام کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 39 ہے، تاہم یہ تعداد حتمی نہیں۔ ایمرجنسی سروسز نے 122 افراد کو طبی امداد فراہم کی، جبکہ 48 افراد اب بھی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی اور تحقیقات جاری ہیں۔
یہ سانحہ نہ صرف اسپین بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک گہرا صدمہ ہے، جس پر پوپ لیو چہاردہم نے عالمی برادری کو متاثرہ خاندانوں کے لیے دْعا کی اپیل کرتے ہوئے  یکجہتی کی دعوت دی ہے۔