پاپائے اعظم لیو چہاردہم اپنے اسپین کے پاسبانی دورے کیلئے روانہ
مورخہ 6جون2026کو پوپ لیو چہاردہم روم انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ITA ایئر ویز کے طیارے کے ذریعے اسپین کے پاسبانی دورے کیلئے روانہ ہوئے، جس میں وہ اسپین کے شہروں میڈرڈ، بارسلونا اور کینیری جزائر کا دورہ کریں گے۔میڈرڈ میں پوپ لیو کے پاسبانی دورے کا آغاز شاہی محل میں سرکاری استقبال کی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد دوپہر 12 بجے اسپین کے بادشاہ فیلپ ششم اور ملکہ لیٹیزیا سے رسمی ملاقات ہوگی۔اس کے بعد وہ شاہی محل میں حکام، سول سوسائٹی اور سفارتی کور کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔شام 6 بجے،پوپ لیو”CEDIA 24 Horas“سماجی منصوبے کے اسٹاف اور مستفید ہونے والوں سے اس کے معلوماتی اور استقبالیہ مرکز میں ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں، رات 8:30 بجے، پوپ میڈرڈ کے پلازا ڈی لیما میں نوجوانوں کے ساتھ ایک دْعائیہ ویجل کی قیادت کریں گے۔میڈرڈ کے بعد، پوپ لیو منگل کے روز بارسلونا کا سفر کریں گے، اور جمعرات کو کینیری جزائر کے لیے روانہ ہوں گے۔
میڈرڈ میں پوپ کے پروگرام کا آغاز شاہی محل میں سرکاری استقبال کی تقریب سے ہوگا، جس کے بعد دوپہر 12 بجے اسپین کے بادشاہ فیلیپ ششم اور ملکہ لیٹیزیا سے رسمی ملاقات ہوگی۔ 12:30 بجے وہ شاہی محل میں حکام، سول سوسائٹی اور سفارتی کور کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے۔
شام 6 بجے، مقدس پدر“CEDIA 24 Horas”سماجی منصوبے کے اسٹاف اور مستفید ہونے والوں سے اس کے معلوماتی اور استقبالیہ مرکز میں ملاقات کریں گے۔
بعد ازاں، رات 8:30 بجے، پوپ میڈرڈ کے پلازا ڈی لیما میں نوجوانوں کے ساتھ ایک دعائیہ ویجل کی قیادت کریں گے۔
میڈرڈ میں اپنے وقت کے بعد، پوپ منگل کے روز بارسلونا کا سفر کریں گے، اور جمعرات کو کینیری جزائر کے لیے روانہ ہوں گے۔